سعودی عرب : ولی عہد اور صدر متحدہ عرب امارات کے درمیان فون پر اہم تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان فون پر منگل کے روز تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اس تبادلہ خیال کے دوران بین الاقوامی سطح پر پیدا شدہ صورت حال اور سلامتی و استحکام کے لیے جاری کوششیں زیر بحث آئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق فون کال کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کرنے کے علاوہ تعاون کے باہمی فروغ اور اس کے لیے امکانات کا جائزہ لیا۔

ولی عہد اور شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس فون کال کے دوران علاقے کی تازہ ترین صورت حال، پیش آمدہ تازہ ترین واقعات پر گفتگو کے علاوہ بین الاقوامی منظر نامے پر بھی غور کیا۔ نیز سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں