جمعرات کو ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل البریز نے اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے کہ سپین فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر ہونے کی صورت میں وصول کرے گا۔ ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل البریز نے ہسپانوی ریڈیو سٹیشن RNE کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کے لوگوں کی سرزمین غزہ ہے، غزہ کو مستقبل میں فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یسرائیل کاٹز نے جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو رضاکارانہ طور پر نکلنے کی اجازت دینے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے۔ یہ ہدایات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اچانک اعلان کے بعد سامنے آئیں کہ امریکہ غزہ پر کنٹرول، اس کے باشندوں کو دوسری جگہوں پر آباد کرنے اور خطے کو مشرق وسطیٰ کی ساحلی لائن میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کاٹز نے کہا کہ سپین، آئرلینڈ اور ناروے جنہوں نے گزشتہ سال فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا غزہ کے کسی بھی باشندے کو اپنے علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے قانونی طور پر پابند ہیں۔
-
ٹرمپ کا غزہ کےلیے منصوبہ اردن کی بقاء کے لیے خطرہ' ہے:ماہرین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء پر عالمی سطح پر ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں اضافہ قابل مذمت ہے: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز
سات اکتوبر 2023 سے عالمی ادارہ صحت نے مغربی کنارے میں صحت کی دیکھ بھال پر 694 حملے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی آپریشن جاری، جنین میں 15 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر
ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ، اسرائیلی فوج نے جنین اور اس کے کیمپ میں 180 ...
مشرق وسطی