پیرس میں سفارتی ذرائع نے العربیہ کو اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے ابھی تک جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جگہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (UNIFIL) کے کی تعیناتی پر اتفاق نہیں کیا۔ اس فورس میں فرانسیسی بریگیڈ بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں نے 18 فروری تک لبنان سے انخلاء کے لیے اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے ۔
دوسری طرف لبنان میں باقی رہنے کے لیے اسرائیل نے یہ دلیل دی ہے کہ لبنانی فوج ابھی تعیناتی کے لیے لیے تیار نہیں ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان کے پانچ مقامات پر اپنی موجودگی برقرار رکھیں گی۔ لبنان سمجھتا ہے کہ اسرائیلیوں کے پانچ مقامات پر رہنے کا کوئی فوجی جواز نہیں ہے۔
فرانسیسی تجویز
جمعرات کو پیرس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے تجویز پیش کی ہے کہ یونیفل کے فوجی اس ملک کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ مقامات پر تعینات کردیے جائیں تاکہ اس کے شمالی پڑوسی سے اسرائیل کے مکمل اور حتمی انخلا کی اجازت دی جا سکے۔
فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے پیرس میں شام سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جنگ بندی میں 18 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی انخلاء کی متوقع حتمی تاریخ ہے۔ لیکن اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی افواج کو 18 فروری کے بعد جنوبی لبنان میں پانچ مقامات پر رکھنا چاہتا ہے۔ یہ مطالبہ بیروت نے سختی سے مسترد کر دیا۔
جین نول باروٹ نے مزید کہا کہ ہم نے ایک ایسی تجویز تیار کرنے کے لیے کام کیا ہے جو اسرائیل کی سلامتی کی خواہشات کو پورا کر سکے۔ اسرائیلی فوج لبنان میں طویل عرصے تک رہنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
لبنانی فوج کی تعیناتی
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تجویز پیش کی ہے کہ یونیفل کی بعض افواج جن میں فرانسیسی افواج بھی شامل ہیں کو ان مشاہداتی مقامات پر تعینات کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فرانسیسی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اسرائیلیوں کو قائل کریں کہ یہ حل مکمل اور حتمی انخلا کی اجازت دیتا ہو۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے جو 27 نومبر سے نافذ العمل ہے کے تحت لبنانی فوج کو اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ مل کر جنوب میں تعینات کیا جانا تھا۔ اسرائیلی فوج کو 60 دن کے اندر اندر واپس جانا تھا۔ اسرائیلی فوج کی واپسی کی تاریخ کو بعد میں 18 فروری تک بڑھا دیا گیا ہے۔
معاہدے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حزب اللہ اسرائیل کی سرحد کے قریب جنوبی لبنان میں اپنے فوجی انفراسٹرکچر کو ختم کر دے گی اور اس عرصے کے دوران دریائے اللیطانی کے جنوب میں موجود تمام علاقوں سے نکل جائے گی۔
-
لبنانی فوج جنوب میں تعینات اور تیار ہے: یونیفل
اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ...
بين الاقوامى -
لبنان کی سرحدوں کی نگرانی کرنے کی ہماری صلاحیت بہت محدود ہو گئی ہے:یونیفل
لبنان میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفل‘ نے آج منگل کو کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
یونیفل میں شامل اٹلی اہلکاروں پر حملہ : وزیر خارجہ اٹلی کا اسرائیل سے احتجاج
اٹلی نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شامل اٹلی اہلکاروں کو اسرائیلی گولے ...
بين الاقوامى