باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مصر غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ ان تمام عرب رہنماؤں کو پیش کرے گا جو کل منگل کو قاہرہ میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مصر نے بعض فریقوں کی درخواست اور اس کے محور کو جاننے کی کوشش کے باوجود اس منصوبے یا اس کی دفعات کو کسی بھی بیرونی فریق کے ساتھ پیش کرنے یا اس پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ قاہرہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسے پہلے عرب ممالک کی طرف سے منظوری اور اس پر اتفاق کرنا چاہیے۔
مصر کے مہمانوں کے استقبال کی تیاری
ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ سربراہی اجلاس کل 3 بجے کے قریب قاہرہ کے قریب نئے انتظامی دارالحکومت کے الماسہ ہوٹل میں شروع ہوگا ۔ اس ہوٹل میں عرب رہ نماؤں کے سرکاری وفد کا استقبال کیا جائے گا ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ عرب سربراہ اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اسے عرب رہنماؤں، بادشاہوں اور صدور کے سامنے پیش کریں گے تاکہ اس پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور اس پر عرب ممالک کی منظوری اور اتفاق رائے حاصل کیا جا سکے۔
پیر کے روز مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے فلسطینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ سےقاہرہ میں ملاقات کی۔ وہ فلسطین کے مسئلے میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کے لیے کل منعقد ہونے والے غیر معمولی عرب سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں مصر میں ہیں۔
وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان تمیم خلف نے بتایا کہ ملاقات میں عرب سربراہی اجلاس کے جاری انتظامات پر بات چیت کی گئی، خاص طور پر غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی حمایت اور مسئلہ فلسطین پر فلسطینیوں کے مستقل موقف پر زور دیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ عبدالعاطی نےفلسطینی وزیر اعظم کے ساتھ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تعمیر نو کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جس کی میزبانی مصر کی جانب سے اقوام متحدہ کے تعاون سے کی جائے گی۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مشرقی یروشلم کے دارالحکومت پر مشتمل 4 جون 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے اپنا کردار ادا کرے۔
-
غزہ جنگ بندی کا برقرار رہنا 'ضروری' ہے: ریڈ کراس
فی الوقت اگلے مرحلے پر معاملات تعطل کا شکار ہیں
بين الاقوامى -
غزہ کی تعمیر نو سے متعلق مصری منصوبہ تیار ، عرب سربراہ اجلاس میں پیش ہو گا
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو سے متعلق مجوزہ ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال کی آبادی کو جنوب میں ہجرت کرانے کی دھمکی
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو فائر بندی میں کم از کم ایک ہفتے کی توسیع کا ...
بين الاقوامى