اسرائیل: گولان کی پہاڑیوں پر دروز قبائل کو آمد و رفت کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل نے شامی دروز کارکنوں کو گولان کی پہاڑیوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات اسرائیلی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان میں بتائی ہے۔ تاہم وزارت دفاع کے جاری کردہ اس بیان میں دروز کارکنوں کے لیے گولان کی مقبوضہ شامی پہاڑیوں پر آنے جانے کی اجازت کب سے شروع ہوگی اور کتنے دورانیے کے لیے ہوگی اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے دروز قبائل شام ، لبنان اور اسرائیل میں مختلف جگہوں پر موجود ہیں اور اسرائیل کی سٹریٹیجی کا یہ حصہ ہے کہ وہ ان قبائل کے ساتھ تعلقات ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جیسا کہ ابھی شامی دروز قبائل کو مقبوضہ پہاڑیوں پر آنے سے متعلق تازہ بیان میں کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں