شامی میڈیا: ملکی سکون برباد کرنے کے پیچھے ایران اور حزب اللہ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کی وزارت دفاع میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر علی الرفاعی نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ سابق حکومت کی باقیات کے ذریعہ ملک میں سلامتی کو برباد کرنے کے پیچھے ہیں۔

ان کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب سلامتی فورسز اور سابق صدر بشار الاسد کے وفادار عسکریت پسندوں کے مابین خونی جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔

علی الرفاعی نے "العربیہ" سے گفتگو میں کہا کہ یہاں ایسی دشمن جماعتیں موجود ہیں جو موجودہ وقت میں پرانی ویڈیوز کے ذریعے ملک کی شبیہہ کو بدنام کرنے کی کوششوں کو تیز کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہری امن کے خواہشمند ہیں اور معاشرتی تانے بانے کو غیر مستحکم کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا شامی ریاست نے ساحل میں سابق حکومت کی باقیات اور حالیہ قتل میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے دوسری مہم شروع کی ہے۔

آزاد کمیٹی تشکیل

شامی صدارت نے اتوار کو کہا ہے کہ شام نے ساحل کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ "العربیہ" کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ حکام نے شہریوں کے خلاف تشدد کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا شروع کردی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران شامی حکومت نے کئی افراد کو گرفتار کیا۔ یہ وہ افراد تھے جنہوں نے گذشتہ دنوں میں تخریب کاری کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں