امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی صرف ایران پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی اس حکمت عملی کا صرف آغاز ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایک مضبوط اشارہ ہے اور یہ پچھلی انتظامیہ کی پالیسیوں سے بنیادی طور پر مختلف ہے۔
سکاٹ نے این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حوثیوں اور ایران کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ صرف ایک آغاز ہے جس سے عالمی تجارت میں کمی آئے گی اور افراط زر کے دباؤ میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل ٹرمپ نے ایران کے خلاف 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک کم کرنا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ حوثیوں پر امریکی حملے ایران کے لیے حوثیوں کی حمایت بند کرنے کا انتباہ ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے کہا ہے کہ یمن میں حوثیوں پر امریکی حملے ایران کے لیے ایک "انتباہ" ہیں کہ وہ اس اس گروپ کی بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی حمایت بند کردے۔ والٹز نے فاکس نیوز کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے انہیں زبردست طاقت سے مارا ہے ۔ ہم نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ بہت ہو چکا ہے۔
ٹرمپ نے ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا جس میں انہوں نے ایرانی ایٹمی معاملہ پر مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو تہران کے خلاف "فوجی" کارروائی کی جائے گی۔
-
ہم حوثیوں کی فوجی کارروائیاں بند ہونے تک آپریشن جاری رکھیں گے:امریکہ
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں یمن میں "متعدد" حوثی رہنما مارے گئے ہیں۔اس ...
مشرق وسطی -
یمن میں حوثیوں کے خلاف حملوں کے تین اہداف ہیں: امریکی اخبار
حوثی گروپ پر امریکی فوج کے حملے دنوں اور شاید ہفتوں تک جاری رہ سکتے ہیں: امریکی ...
بين الاقوامى -
یمن : حوثیوں پر امریکی فوج کی بمباری
امریکی فوج نے یمن میں حوثیوں پر ہفتے کی رات بمباری کی ہے۔ یہ بات امریکی حکام سے ...
بين الاقوامى