کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے حزب اللہ ارکان کو گرفتار کرلیا ہے: شام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دمشق کے دیہی علاقوں میں سیدہ زینب کے علاقے میں حزب اللہ کے سیلز کے خلاف ایک حفاظتی مہم شروع کی ہے۔

جمعرات کو پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ کے مطابق دمشق کے دیہی علاقوں کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ اس نے دمشق کے دیہی علاقوں میں سیدہ زینب کے علاقے میں حزب اللہ کے سیلز کو نشانہ بناتے ہوئے ایک حفاظتی مہم شروع کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سیل خطے میں مجرمانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ مہم خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کے فریم ورک کے تحت شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ اتوار کو شام کی وزارت دفاع نے حزب اللہ کے ارکان پر شام کی سرزمین میں داخل ہونے اور نئی فوج کے تین ارکان کو جاں بحق کرنے کا الزام لگایا تھا۔

دریں اثنا ایک لبنانی سکیورٹی ذریعہ نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ یہ تین شامی فوجی وہ تھے جو پہلے لبنانی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ یہ فوجی شمال مشرقی لبنان کے ایک قبیلے کے مسلح افراد کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ قبیلے کے افراد کو خدشہ تھا کہ ان کے قصبے پر حملہ کیا جائے گا۔

یہ تصادم کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا کیونکہ گزشتہ چند مہینوں میں 375 کلومیٹر طویل سرحد پر کئی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس میں کئی غیر قانونی کراسنگز بھی شامل ہیں جن کے ذریعے ہر قسم کی سمگلنگ کی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ حزب اللہ نے ہمیشہ ان علاقوں کو شام سے ہتھیاروں کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا ہے اور انھوں نے منشیات کی سمگلنگ کے لیے ایک راہداری بھی بنائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں