ایسے وقت میں جب اسرائیلی انتباہات کے بعد دو روز سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح اور شمال کے بعض علاقوں سے آبادی کی نقل مکانی جاری ہے، اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے دلوں میں دہشت
تاہم اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان بغیر توجہ کے نہیں گزرا بلکہ اس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کے دلوں میں دہشت پیدا کر دی۔
اسرائیلی یرغمالیوں اور لا پتا افراد کے فورم کی جانب سے جاری ایک بیان میں پوچھا گیا ہے کہ "کیا علاقائی مفادات کے حصول کی خاطر یرغمالیوں کو قربان کر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے؟".
فورم کے مطابق معاہدے کے ذریعے اور جنگ کو ختم کر کے یرغمالیوں کی آزادی یقینی بنانے کے بجائے اسرائیلی حکومت لڑائی کے لیے مزید فوجیوں کو غزہ بھیج رہی ہے۔ یہ بات آج بدھ کو "ٹائمز آف اسرائیل" اخبار نے بتائی۔
فورم کے بیان کے مطابق قیدیوں کے خاندانوں نے جب آج صبح بیدار ہو کر وزیر دفاع کا بیان دیکھا تو وہ دہشت میں مبتلا ہو گئے ، جس میں یسرائیل کاتز نے غزہ کی پٹی میں وسیع اراضی پر کنٹرول کے مقصد سے فوجی آپریشن میں توسیع کا اعلان کیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے آج بدھ کے روز ایک بیان میں باور کرایا کہ "غزہ کی پٹی میں وسیع رقبوں کو قبضے میں لے کر انھیں اسرائیلی سیکورٹی علاقوں میں شامل کیا جائے گا"۔ اسرائیلی وزیر کے مطابق لڑائی کے علاقوں سے مقامی آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا عمل میں آئے گا۔
یسرائیل کاتز نے غزہ کی آبادی پر زور دیا کہ وہ حماس پر قابو پائیں اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس کر دیں۔ کاتز کے مطابق یہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آج بدھ کی صبح سے غزہ پر اسرائیلی بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔ طبی ذرائع نے العربیہ نیوز کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں چند گھنٹوں کے اندر 19 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں بالخصوص بیت لاہیا اور بیت حانون کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس سے قبل غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں بھی اسی نوعیت کے احکامات دیے گئے۔
بڑا بفرزون
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اندر پہلے ہی ایک بڑا بفر زون قائم کر دیا ہے۔ اسرائیل نے جنگ سے قبل غزہ کی پٹی کے اطراف مجود رقبے کو سیع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ نتساریم گزر گاہ میں ایک بڑے سیکورٹی زون کا بھی اضافہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی قیادت نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کے رضاکارانہ کوچ کو آسان بنانے کے لیے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل نے گذشتہ ماہ 18 مارچ کو حماس کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ توڑ دیا تھا۔ اس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اچانک فضائی حملے کیے جن میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا کہ وہ کمزور جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی کیوں اس نے معاہدے کے (جو 3 مرحلوں پر مشتمل ہے) پہلے مرحلے میں توسیع سے ... اور تقریبا نصف قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا جو ابھی تک غزہ کی پٹی میں یرغمال ہیں۔
ادھر حماس باور کرا چکی ہے کہ وہ معاہدوں کی شقوں کی پاسداری کر رہی ہے۔ تنظیم نے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں منتقل ہونے کا مطالبہ کیا۔ اس مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا اور انسانی امداد کی بڑی کھیپ کے داخلے کی اجازت مذکور ہے۔
-
غزہ کی پٹی میں وسیع رقبے پر قبضہ کر کے اسے ضم کر لیں گے : اسرائیل
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر ...
بين الاقوامى -
غزہ پر قبضے کا منصوبہ اعلیٰ سطح پر منظوری کا منتظر ہے : اسرائیلی فوج
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کی جانب سے غزہ میں فوجی آپریشن وسیع کیے جانے کے ...
مشرق وسطی -
اقوامِ متحدہ کی عمارت پر اسرائیلی حملے میں نو بچے بھی ہلاک ہوئے: امدادی کارکنان غزہ
حملے میں 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاع
مشرق وسطی