نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیرف معاملات پر تبادلہ خیال: اسرائیلی حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی کے سلسلے میں اسرائیل پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بات چیت کر کے اسرائیلی تحفظات اور مطالبات پیش کیے ہیں۔ اس امر کا اظہار اسرائیل کے کم از کم دو سینیئر حکام نے جمعہ کے روز کیا ہے۔

ان حکام کے مطابق اسرائیل چاہتا ہے کہ امریکی ٹیرف پالیسی کا اسرائیل پر اثر کم سے کم ہونا چاہیے۔

خیال رہے امریکی صدر ٹرمپ کی اعلان کردہ نئی ٹیرف پالیسی کے تحت امریکہ کو غیر متعین اسرائیلی اشیا کی برآمدات پر 17 فیصد ٹیرف کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ اسرائیل امریکہ کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے حالیہ دورہ ہنگری کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات کی اور ٹیرف کے اسرائیل پر اثرات کو کم کرنے کے لیے کہا۔ ایک اسرائیلی ذمہ دار نے کہا ' ان میں سے زیادہ تر مسائل حل ہو سکنے والے ہیں۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں