امیر قطر اور شامی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اورانہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے آج منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ شاہی دربار میں ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط کرنےاور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

قطر نیوز ایجنسی کے مطابق بات چیت میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الشیخ تمیم نے شام کے صدر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے پہلے قطر کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسیع تر افق تک آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس موقعے پر شامی صدر نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے مفادات کی تکمیل کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

الشرع کا یہ دورہ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے 30 جنوری کو دمشق کا دورہ کرنے کے بعد ہوا ہے، جس میں انہوں نے الشرع کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں