معروف امریکی جریدے TIME نے شام کے نئے صدر احمد الشرع کا نام سال 2025 کے لیے دنیا کی سو با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
جریدے نے کل بدھ کے روز اپنی سالانہ فہرست جاری کی۔ اس سلسلے میں دنیا بھر سے مختلف شعبوں سے ہر ایک شعبے کی 100 با اثر ترین شخصیات کو چنا جاتا ہے۔
احمد الشرع کا نام دنیا میں با اثر ترین سیاسی قیادت کے ضمن میں شامل کیا گیا ہے۔
امریکی جریدے نے الشرع کو "شام میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں میں ایک مرکزی شخصیت" قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق گذشتہ دسمبر میں، احمد الشرع کے زیر قیادت دھڑوں نے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا۔
جریدے نے مزید لکھا ہے کہ الشرع "ان شدت پسندوں کے جن کی وہ پہلے قیادت کر رہے تھے، اور ان آزاد خیال شامیوں کے درمیان توازن پیدا کر رہے ہیں جنھوں نے (معزول صدر) بشار الاسد کے رخصت ہونے پر اطمینان کا سانس لیا"۔
جریدے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ الشرع نے "شامی مسلح گروپوں سے اتحاد قائم کیا، ترکی کی حمایت حاصل کی، اور شمال مغربی شام میں ایک چھوٹی ریاست قائم کی جس نے مؤثر طریقے سے حکمرانی کی اور اقلیتوں کے ساتھ روابط قائم کیے۔ الاسد کو شکست دینے کے لیے عزم سے بھرپور احمد الشرع نے اس بات کو سمجھا کہ انھیں عسکری قوت کے ساتھ ایک سیاسی رہنما بھی بننا ہو گا"۔
-
شام : سعودی طبی وفد کی آمد ، دل سے متعلق 95 سرجریز انجام دے گا
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے زیر انتظام ایک رضاکار طبی وفد گذشتہ ...
مشرق وسطی -
معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر شام ، غزہ اور لبنان سے فوج واپس نہیں بلائیں گے: اسرائیل
غزہ میں جنگ بندی کا نیا معاہدہ قائم کرنے کے لیے جاری بات چیت کے باوجود اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات میں شامل مراکشی خاتون کو بل گیٹس کا خراج تحسین
مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے مراکش سے تعلق رکھنے والی ماہرِ زراعت ڈاکٹر ...
بين الاقوامى