غزہ کی پٹی میں اسلامک جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں غزہ میں ایک زندہ اسرائیلی یرغمالی کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں روم بارسلاوسکی کے نام سے شناخت کیے جانے والے اس یرغمالی کو اپنی مشکل نظر بندی کے حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے اپنی رہائی کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اسرائیلی یرغمالی کو امریکی صدر ٹرمپ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں تمام قیدیوں کو رہا کرنے کے ان کے وعدے کے بارے میں پوچھتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
جلد کی بیماری
سات منٹ کی ویڈیو میں بارسلاوسکی کو اپنی قمیض اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ وہ جلد کی بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے اسے مسلسل خارش رہتی ہے۔ وہ کھانے پینے کی قلت کا شکار ہونے کی اپنی مصیبت کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کر رہا ہے۔ سات اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران حماس نے 251 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ان میں سے 58 اب بھی حماس کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ ان 58 میں سے بھی 34 مر گئے ہیں اور ان کی صرف لاشیں حماس کے پاس موجود ہیں۔
-
غزہ کی پٹی کا 30 فیصد حصہ ’’سکیورٹی کورڈن‘‘ بن گیا: اسرائیل کا اعلان
غزہ پر روزانہ کی بنیادپر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور فوج فلسطینیوں کے علاقے میں ...
مشرق وسطی -
نیتن یاہو کا دورہ غزہ، فلسطینی وزارت خارجہ کی مذمت
فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےمنگل کے روز ہونے والے دورہ ...
مشرق وسطی -
معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر شام ، غزہ اور لبنان سے فوج واپس نہیں بلائیں گے: اسرائیل
غزہ میں جنگ بندی کا نیا معاہدہ قائم کرنے کے لیے جاری بات چیت کے باوجود اسرائیلی ...
مشرق وسطی