جمعرات کی صبح سے غزہ کی پٹی کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے تمام رہائشیوں کو کسی بھی متوقع حملے سے قبل فوری طور پر انخلا کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ خاص طور پر بیت حانون اور شیخ زاید کے علاقوں کے مکینوں کو نکلنے کا کہا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس علاقے کو نشانہ بنا کر ایک "زبردست حملہ" کرے گا جو اس کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی نے شہریوں کی نقل مکانی اور تکالیف کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں جمعرات کو کم از کم 36 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی شہری دفاع نے بتایا ہے کہ غزہ سٹی کے شمال میں ایک گھر پر بمباری سے ایک خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل تھے۔ سول ڈیفنس اور ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پناہ گزینوں کے خیموں میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
غزہ میں پٹی میں موجود انڈونیشی ہسپتال کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیا کے علاقے میں ایک سابق پولیس سٹیشن کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے میں نو افراد جاں بحق اور دیگر زخمی بھی ہوئے۔ سول ڈیفنس نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح کی البرکہ اسٹریٹ اور الزاویدہ قصبے پر دو اسرائیلی ڈرونز کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا۔
سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ سٹی کے جنوب مشرق میں زیتون محلے میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جمعرات کی صبح جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں النجار خاندان کے گھر پر بمباری میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسی علاقے میں ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں ایک اور شہری چل بسا۔ سول ڈیفنس نے یہ بھی بتایا ہے کہ غزہ سٹی کے مشرق میں التفاح محلے میں النخل سٹریٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد پانچ شہداء کو منتقل کیا گیا۔
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ پر فوجی حملہ دوبارہ شروع کردیا تھا۔ 57 دن کے نسبتا سکون کے بعد غزہ کی پٹی میں روزانہ پھر بمباری شروع ہوگئی اور اب تک مزید 1928 افراد شہید ہوگئے۔ سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 51305 سے بڑھ گئی ہے۔
-
غزہ کے بچے غذائی قلت کا شکار، اسرائیلی فوج کی جبالیا پر بمباری
اسرائیل نے 18 مارچ سے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اب ...
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چھے افراد سمیت کم از کم 22 افراد جان سے گئے
حملے مختلف مقامات پر ہوئے، اسرائیل کا دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
مشرق وسطی -
برطانیہ:غزہ میں اسرائیلی جنگ کےدوسرے مرحلے کی مخالفت کرنے والےیہودیوں کے خلاف تحقیقات شروع
برطانیہ میں مقیم یہودیوں کے ایک بڑے گروپ نے یہودی نائبین کی مجلس کے ان ارکان کے ...
بين الاقوامى