غزہ : اسرائیلی بمباری سے مزید 55 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

غزہ کی ریسکیو ٹیم سے وابستہ طبی عملے نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 55 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بمباری اسرائیلی فوج کی دھمکی کے بعد کی گئی ہے جس میں اس نے غزہ کے رہنے والوں کو کہا تھا کہ وہ بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں اور اگر اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس سے بھی بڑی کارروائی کی ضرورت ہوئی تو کریں گے۔

اسرائیل نے یہ حملے 18 مارچ سے دوبارہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے 19 جنوری سے جنگ بندی چلی آرہی تھی جسے اسرائیل نے توڑتے ہوئے پھر سے جنگ شروع کر دی۔

اسرائیلی آرمی چیف نے جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کا دورہ بھی کیا۔ تاکہ غزہ کے لوگوں کو براہ راست دھمکا سکے کہ ہم غزہ میں کارروائیاں تیز کر رہے ہیں۔ اگر غزہ میں قید اسرائیلیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ہم کارروائیوں مزید تیز کر دیں گے۔

آرمی چیف نے کہا اگر مستقبل قریب میں ایسی کوئی تبدیلی نہ دیکھی تو ہم جنگی کارروائی کا دائرہ اور ہلاکتیں بڑھا دیں گے۔ '

اسرائیلی فوج کی یہ دھمکی حالیہ انخلاء کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

شہری دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز صبح کے وقت ایک ہی خاندان کے 6 لوگ ہلاک ہوئے جب ان کے گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے خاندان کے فرد میں سے ایک نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے وقت وہ سب سو رہے تھے۔

ایک اور بمباری کے واقعے میں نو فلسطینی جاں بحق ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ فلسطینی جبالیہ میں سابقہ پولیس سٹیشن کی بلڈنگ میں مقیم تھے۔ یہ بات انڈونیشا ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ جن کے پاس ان زخمی فلسطینیوں کو لایا گیا۔

جبالیہ کے رہائشی 23 سالہ عبدالقادر صباح نے کہا
اس خوفناک بمباری میں کسی کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کدھر جائیں۔

غزہ کے شہری دفاع نے بتایا ہے کہ جبالیہ کے علاقے میں ہونے والی اسرائیلی بمباری سے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ایک ہی خاندان کے 12 فلسطینیوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

شہری دفاع اور طبی شعبے کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 فلسطینی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں فلسطینی خاتون اور بچے کی لاشوں کے پاس ان کے اہل خانہ موجود ہیں۔

رانیہ الجملہ نے کہا ایک ایک کر کے سب شہید ہو رہے ہیں۔ رانیہ کی ایک بہن خان یونس میں ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں