ریاض : مملکت میں 'ورک پلیسز' کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ' انیشٹو ' کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں ساتویں عالمی پیشہ وارانہ صحت و تحفظ کانفرنس کا آغاز اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں کیا گیا ہے۔ تاکہ 'ورک پلیسز' کو زیادہ سے زیادہ محفظ بنانے کا شعور اجاگر ہو اور مہارت پیدا ہو۔

اس مقصد کے لیے سہ روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کانفرنس کا افتتاح انسائی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر احمد الراجی نے کیا۔ الراجی نے کہا اس کانفرنس کا مقصد آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسے انسٹیٹیوٹ کا پیشہ وارانہ تحفظ کی ضرورت کو ہر چھوٹے بڑے ورک پلیس پر ممکن بنانے میں مسلسل رہنمائی کرتا رہا۔

انہوں نے کہا مملکت میں پیشہ وارانہ امور کے دوران اور ورک پلیسز پر کام کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے اموات کی شرح بہت کم ہو گئی ہے۔ جب سے اس سلسلے میں ایک کونسل قائم کی گئی ہے 100000 کارکنوں میں سے ایک کی موت کا سالانہ واقعہ پیش آیا ہے۔

جبکہ مقامی پیشہ وارانہ کارکنوں کی شمولیت میں 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2022 کے مقابلے میں صحت و تحفظ میں مقامی کارکنوں کی شمولیت بڑھ کر 2024 میں 29000 ہو چکی ہے۔

وزیر انسانی وسائل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا' اس دوران 'آٹو میشن 'کے کام میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ سطح 2020 میں 30 فیصد تک تھی اب 62 تک ہو گئی ہے۔

کانفرنس میں دنیا بھر کے اعلیٰ عہدیدار اور ماہرین سے پیشہ وارانہ حفاظت و صحت کے علاوہ عالمی لیبر مارکیٹ میں چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانفرنس چھ نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے جس میں کام کی جگہ کی پائیداری، پیشہ وارانہ حفاظت کے ڈیجیٹلائزیشن و ٹیکنالوجی، حفاظتی اقتصادیات، تحقیق اختراعی مستقبل، ابھرتے ہوئے چیلنجز، انسنای رویے اور ثقافت شامل ہے۔ تاکہ کام کے ماحول ک بہتر بنایا جائے اور پیشہ وارانہ معیارات کا حصول ممکن بنایا جائے۔ جس سے سعودی ویژن 2030 کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

الراجی نے کہا 'بین الاقوامی رپورٹس کام سے درپیش چیلنجز کو اجاگر کرتی ہیں۔ حادثات کی وجہ سے ہر سال تقریباً 30 لاکھ کارکنوں کی اموات ہوتی ہیں۔'

اعداد و شمار کے مطابق گرمی کی وجہ سے 19 ہزار افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر 15 فیصد کارکن ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہیں اور یہ ذہنی دباؤ کام کی وجہ سے ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں