غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے "نئے ادارے" کے قیام پر اتفاق جلد متوقع

نیا ادارہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی، تعاون نہیں کریں گے: اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

غزہ میں امداد کی ترسیل پر اسرائیلی ناکہ بندی کے جاری رہنے کے درمیان عالمی ادارہ برائے خوراک کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نوبل امن انعام یافتہ ڈیوڈ بیزلی نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ، اسرائیلی حکومت اور دیگر اہم فریقوں کے ساتھ "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کے نئے سربراہ کے طور پر اپنی تقرری اور اس ادارے کو غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کا کام سونپنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ یہ اطلاع جمعرات کو "ایکسیوس" ویب سائٹ کے دو باخبر ذرائع نے دی۔

بیزلی کے ایک قریبی ذریعے نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے زیرِ تعمیر ادارے کی کارروائیوں کی قیادت کرنے کی شرط کے طور پر فلسطینی علاقے میں فوری طور پر امداد کی دوبارہ ترسیل پر گفت و شنید کی ہے۔

ویب سائٹ "ایکسیوس" نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ادارے کے نمائندے غزہ میں فلسطینیوں کو حماس کے کنٹرول کے بغیر انسانی امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ادارے کے منصوبے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ اس طریقہ کار کے لیے مختلف ممالک پر عطیات دینے اور اقوام متحدہ پر اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایلچی سٹیو وٹکوف نے بدھ کو سلامتی کونسل کے ارکان کو اس منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔ امریکی سفارت کاروں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ارکان کو بھی اس منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے کام کی تکمیل

اسی طرح GHF کی منصوبہ بندی میں شامل ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ ادارہ ایک آزاد ادارہ ہے جس کی قیادت عام شہری کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد اقوام متحدہ اور روایتی امدادی تنظیموں کے کام کی تکمیل کرنا ہے نا کہ ان کی جگہ لینا۔ ذریے نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانے میں مدد کرنا ہے کہ ضرورت مندوں تک محفوظ، موثر اور بڑے پیمانے پر امداد پہنچ جائے۔

بڑی ساکھ

یاد رہے جنوبی کیرولائنا کے سابق گورنر بیزلی کو ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں عالمی ادارہ برائے خوراک کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ دسمبر 2023 تک اس عہدے پر فائز رہے تھے۔ انہیں انسانی حلقوں اور اقوام متحدہ کے نظام میں بھی بہت احترام حاصل ہے۔ دسمبر 2020 میں انہیں اس اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے نوبل امن انعام ملا جس کی وہ سربراہی کر رہے تھے۔ "ایکسیوس" کے مطابق GHF کی قیادت بیزلی کے سپرد کرنے سے اسے بڑی ساکھ ملے گی اور یہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو اس نئے ادارے کے ساتھ کام کرنے پر قائل کر سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں