غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر سعودی عرب کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت خارجہ نے شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی قبضے کے فوجی دائرے کو وسعت دینے اور بڑے پیمانے پر قبضے کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے اسے بین الاقوامی برادری کی خواہشات، انسانی حقوق کے قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے خلاف قرار دیا ہے۔ مملکت کے مطابق یہ اقدام خطے میں امن و استحکام کے مواقع کو ختم کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

سعودی عرب نے اپنے بیان میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کی بھرپور مذمت اور مخالفت دہراتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں اور غزہ کے عوام کی انسانی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان واضح، بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھنا نہایت خطرناک ہے، اور یہ سب کچھ "برادر فلسطینی عوام" کے خلاف ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں