سعودی عرب میں توانائی اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں: سپین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سپین کے وزیرِ معیشت کارلوس کویربو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپینی کمپنیاں سعودی وژن 2030 کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔

العربیہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کارلوس کویربو نے سعودی عرب کو اسپین کا ایک اہم تجارتی شراکت دار قرار دیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید وسعت دینے کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں اسپینی کمپنیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی معاہدے بھی طے پا چکے ہیں۔

کارلوس کویربو نے کہا کہ دونوں ممالک ترقی پذیر ملکوں کی مدد کے حوالے سے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے ریاض میں اپنے قیام کو نہایت خوشگوار قرار دیتے ہوئے سعودی عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں