گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر دمشق میں رات کے وقت بارز اور تفریحی مقامات کی بندش سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہیں، جن پر شہر کی ضلعی انتظامیہ کو وضاحت جاری کرنا پڑی۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ دارالحکومت دمشق میں متعدد ریستوران رات کے وقت بند کروائے گئے، جبکہ کچھ افراد نے گمراہ کن ویڈیوز اور بیانات بھی شیئر کیے، جنہیں دمشق کے گورنر سے منسوب کیا گیا۔
تاہم دمشق کی ضلعی حکومت نے ایسی تمام خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاحتی اداروں کی رات کے وقت بندش سے متعلق نہ تو کوئی ہدایت جاری کی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سکیورٹی کارروائی کی گئی ہے۔
"حقیقت سے کوئی تعلق نہیں"
دمشق شہر کی پرانی بستی کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ "رات کے وقت بندش یا سکیورٹی مداخلت سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ چھاپہ مار کارروائیاں صرف اس مقصد سے کی گئیں کہ کاروباری اداروں کی قانونی حیثیت اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کی جانچ کی جا سکے۔
ان کارروائیوں کے دوران ان اداروں کو بند کیا گیا جو یا تو بغیر اجازت کام کر رہے تھے یا دی گئی اجازت کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
قانونی دائرے میں تمام کارروائیاں
انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام بندشیں متعلقہ اداروں کی نگرانی میں کی گئیں اور مکمل طور پر قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے عمل میں لائی گئیں۔
یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پرانے دمشق کے علاقے باب شرقی میں واقع بعض بارز اور نائٹ کلبز کی بندش کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ان میں ان دکانوں کو بھی شامل بتایا گیا جو مشروبات فراہم کرتی ہیں اور جنہیں مبینہ طور پر زبانی وارننگ دی گئی تھی۔
-
فلسطینی تنظیموں کے سربراہ دباؤ کے باعث شام چھوڑنے پر مجبور ہوگئے: ذرائع
فلسطین سے تعلق رکھنے والے دو مختلف ذرائع نے جمعہ کے روز مغربی خبر رساں ادارے ' اے ...
مشرق وسطی -
شامی صدر احمد الشرع پر سے پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں: واشنگٹن
امریکی وزارتِ خزانہ نے جمعہ کے روز شامی صدر احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس الخطاب ...
مشرق وسطی -
غیر علانیہ دورہ: شامی صدر احمد الشرع کی استنبول میں طیب ایردوآن سے اہم ملاقات
شامی صدر احمد الشرع نے ترکیہ کا ایک غیر علانیہ دورہ کیا اور استنبول میں ترک صدر ...
مشرق وسطی