شامی صدر احمد الشرع نے ترکیہ کا ایک غیر علانیہ دورہ کیا اور استنبول میں ترک صدر طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔
العربیہ/الحدث کے نام نگار کے مطابق یہ ملاقات ہفتے کے روز استنبول کے تاریخی دولمہ بہجہ محل میں ہوئی، جس کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی اس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
ملاقات میں ترک حکومت کی اعلیٰ قیادت بھی شریک تھی، جن میں وزیر خارجہ ہاکان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر، انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن اور دفاعی صنعت کے ادارے کے سربراہ خلوک غورگون شامل تھے۔
شامی وفد میں وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ترکیہ کا اسرائیلی رابطوں میں کردار
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز ایک اسرائیلی عہدیدار نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ ترکیہ نے حالیہ دنوں میں شامی حکومت کے نمائندوں اور اسرائیلی فریق کے درمیان ملاقاتوں کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں اور شامی فریق نے خیرسگالی کے اشارے دیے، جن کا مثبت جواب دیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکیہ اور اسرائیل نے گزشتہ ماہ شام میں ممکنہ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے باہمی مشاورت کی تھی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب شام میں ترکیہ کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، جس پر اسرائیل نے تحفظات ظاہر کیے تھے۔
یاد رہے کہ ترکیہ گزشتہ کئی برسوں سے بشار الاسد کے دورِ حکومت میں شامی اپوزیشن کی حمایت کرتا رہا ہے، اور ان کے اقتدار سے رخصت ہونے کے بعد ترکیہ نے نئی شامی قیادت کی سفارتی اور سیاسی سطح پر کھل کر حمایت کی ہے.
-
شام میں تعینات لبنانی نژاد نئے امریکی ایلچی کون ہیں؟
ترکیہ میں امریکی سفیر ٹام باراک نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ شام کے لیے خصوصی ایلچی ...
مشرق وسطی -
فلسطینی تنظیموں کے سربراہ دباؤ کے باعث شام چھوڑنے پر مجبور ہوگئے: ذرائع
فلسطین سے تعلق رکھنے والے دو مختلف ذرائع نے جمعہ کے روز مغربی خبر رساں ادارے ' اے ...
مشرق وسطی -
شامی صدر احمد الشرع پر سے پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں: واشنگٹن
امریکی وزارتِ خزانہ نے جمعہ کے روز شامی صدر احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس الخطاب ...
مشرق وسطی