آج سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا منظر واقع ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مکہ مکرمہ کے آسمان میں آج منگل کے روز سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا نادر فلکیاتی منظر دیکھا گیا۔ یہ سال میں دو بار پیش آنے والی حیرت انگیز قدرتی علامت ہے، جس میں سورج کی شعاعیں عمودی زاویے سے کعبے پر پڑتی ہیں اور ہر عمودی چیز کا سایہ مکمل طور پر غائب ہو جاتا ہے۔

جدہ کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ کے مطابق 2025 میں اس سال کا پہلا نظارہ آج 27 مئی کو دوپہر 12:18 پر ہوا، جب اذانِ ظہر کا وقت ہو رہا تھا۔ سورج اس لمحے تقریباً 89.56 درجے کے زاویے پر تھا۔ ابو زاہرہ کے مطابق اگلے روز یعنی بدھ 28 مئی کو بھی یہی منظر تھوڑے فرق کے ساتھ دوبارہ نظر آئے گا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا واقعہ ہر دو بار ہوتا ہے۔ مئی کے آخر اور جولائی کے وسط میں، جب سورج اپنی ظاہری حرکت کے دوران مکہ کے عرض بلد سے گزرتا ہے۔ اس کا سبب زمین کے محور کا 23.5 درجے کا جھکاؤ ہے، جس سے سورج شمالاً و جنوباً حرکت کرتا ہے۔

اس موقع کی سائنسی اہمیت یہ ہے کہ دنیا بھر میں لوگ سورج کی سمت دیکھ کر انتہائی درستگی سے قبلے کا تعین کر سکتے ہیں، بغیر کسی جدید آلے کے۔ یہ طریقہ صدیوں سے مسلمانوں میں رائج ہے۔

یہ منظر نہ صرف بصری طور پر دل کش ہوتا ہے بلکہ یہ فلکیاتی مشاہدے، بالخصوص فضائی انعکاس کے مطالعے کا بھی نایاب موقع فراہم کرتا ہے۔ حرم میں موجود افراد اس لمحے عمودی ستونوں یا اشیاء کے سائے کو مکمل طور پر غائب ہوتا دیکھ سکتے ہیں، جو ایک خوب صورت اور سائنسی اعتبار سے منفرد تجربہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں