جنوبی لبنان : اسرائیلی بمباری سے ایک لبنانی موٹر سائیکل سوار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جنوبی لبنان پر بمباری کر کے اسرائیلی فوج نے ایک لبنانی کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری کا یہ تازہ ترین واقعہ لبنان کے ساتھ پچھلے سال 27 نومبر کو ہونے والی جنگ بندی کے باوجود پیش آیا ہے۔ امریکی نمائندہ نے پچھلے دنوں بھی لبنان پر زور دیا تھا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی ہر ممکن پابندی کرے۔

تاہم اسرائیل کے لیے غزہ کے علاوہ شام اور لبنان کے علاقے اب ایک چراگاہ کے طور پر ہیں۔ جب چاہا اسرائیلی فوجی یا بمبار طیارے ادھر نکل آتے ہیں اور کارروائی کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دشمن فوج نے بمباری سے ایک موٹر سائیکل سوار کو نشانہ بنایا ہے۔ جس سے موٹر سائیکل پر سوار یاسر نامی شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ جنوبی لبنان کے بنے جبیل نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بمباری کے اس تازہ واقعے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ عام طور پر ایسے واقعات کے بعد یہی مؤقف سامنے آتا ہے کہ اس نے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی ہے۔

البتہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد کے نزدیک پانچ لبنانی پوزیشنوں کو بھی ابھی تک قبضے میں لے رکھا ہے اور لبنانی علاقوں سے انخلا پر آمادہ نہیں ہے۔ جنگ بندی معاہدہ امریکہ اور فرانس کی مدد سے ممکن ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں