سعودی عرب کے مختلف عسکری شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی اہل کار اس سال بھی حج کے موقع پر اللہ کے مہمانان کی خدمت میں مصروف ہیں۔ وہ مسجد حرام اور مقدس مقامات پر اپنی موجودگی کے دوران امن و سلامتی کو یقینی بنانے، حجاج کرام کی رہنمائی، ان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے، اور ہمہ وقت ان کی ضروریات پوری کرنے جیسے اہم فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مزید یہ کہ مقدس مقامات کے درمیان آمد و رفت کے عمل کو منظم انداز میں سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی یہ خدمات انسانی ہمدردی کا اعلیٰ نمونہ پیش کر رہی ہیں۔
شدید گرمی اور دھوپ کے باوجود یہ سیکیورٹی اہل کار پوری دنیا کو عملی پیغام دے رہے ہیں کہ وہ اللہ کے مہمانان کی خدمت کے لیے موجود ہیں، اور ان کی سلامتی و سکون کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔
"كل الأرقام والمؤشرات إيجابية"... وزير الداخلية السعودي: من الضروري أن يلتزم الحجاج بالتعليمات لضمان نجاح الخطط#السعودية#قناة_العربية #العربية_في_الحج pic.twitter.com/WLsdpC8HlZ
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) June 5, 2025
اس موقع پر وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے اس سال حج کے مشن میں شریک سیکیورٹی اور عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران اس امر پر زور دیا کہ سعودی قیادت حجاج کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ حج کا سیزن مملکت کی قیادت کے نزدیک غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں تاکہ متعلقہ ادارے اپنا فریضہ بخوبی ادا کر سکیں اور ہر مرحلے پر حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر داخلہ نے سیکیورٹی، عسکری اور خدمتی اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں، جس کا مظاہرہ حجاج کے مشاعر مقدسہ میں بروقت اور محفوظ انداز میں پہنچنے، یوم الترویہ ادا کرنے اور عرفات کی جانب روانگی میں ہوا۔ انھوں نے متعلقہ اداروں کو حجاج کرام کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کی ہدایت بھی کی، اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کے شعور و تعاون کو بھی سراہا جو خدمت کے لیے بنائی گئی حکومتی منصوبہ بندی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
شہدائے وطن اور زخمیوں کے اہل خانہ کا میدان عرفات کی جانب حج کا مقدس سفر
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے حجاج کے لیے محفوظ، آرام دہ اور باوقار سہولت
ایڈیٹر کی پسند -
مصر: سرکاری اجازت کے بغیر حج کا سفر کرنے والے معروف مبلغین کی گوشمالی
مصری وزارتِ اوقاف نے اُن مشہور آئمہ اور مبلغین کو ملک کے دور دراز علاقوں میں منتقل ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان کی نیابت ... سعودی ولی عہد حج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے منیٰ پہنچ گئے
خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ ...
مشرق وسطی