ایران نے نیٹو سربراہ کے امریکی حملوں کے حق میں بیان کو بے شرمی پر مبنی قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کی طرف سے نیٹو سربراہ کے اس بیان کو توہین آمیز اور انتہائی بے شرمی پر مبنی کہا گیا ہے جس میں نیٹو سربراہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں اور صدر ٹرمپ کی تعریف کی۔

حتی کہ یہ بھی کہا ایران پر امریکی حملوں نے ہمیں پہلے سے زیادہ محفوظ بنا دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نیٹو جنرل روٹے کا یہ بیان نیٹو کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں سامنے آیا ہے۔

جنرل روٹے نے کہا ' ایران پر امریکی حملہ فیصلہ کن رہا، امریکہ کے یہ حملے واقعی صرف امریکہ ہی کر سکتا تھا کوئی اور نہیں۔'

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے روٹے کی بیان کی مذمت کرتے ہوئے ' ایکس' پر لکھا ہے ' یہ توہین آمیز، شرمناک اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔ ایک خود مختار ریاست پر حملوں کی پذیرائی کرنا مجرمانہ جارحیت کی حمایت کرنا اور اس کا حصہ ہونے کے مترادف ہے۔ '
بقائی نے مزید کہا جو کوئی بھی جرائم کی حمایت کرتا ہے وہ بھی شریک مجرم ہوتا ہے۔'

یاد رہے ایران نے بھی ان امریکی حملوں کا جواب دیتے ہوئے خلیجی ملک قطر میں امریکہ کے موجود سب سے بڑے فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

اس سے پہلے اسرائیل نے ایران پر 13 جون سے حملہ کیا تھا تاہم امریکہ کے فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی جنگ بندی ممکن ہو گئی ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے ایران کا جوہری پروگرام اور تنصیبات مکمل تباہ ہو گئی ہیں اور ایران اب ایٹم بم تیار کرنے سے بہت دور ہو گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ بھی امریکی حملوں کو کامیاب قرار دیتے ہیں۔ اگرچہ ایران ہی نہیں امریکی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیات کو بہت معمولی نقصان پہنچا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں