سعودی کابینہ کا اجلاس ، قطر کی خود مختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ہر کوشش مسترد

اختلافات کے تصفیے اور تنازعات کے حل کے لیے مکالمے کی اہمیت پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جدہ میں سعودی کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قطر سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے قطر کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کے مکمل تحفظ کی حمایت کی اور کسی بھی مداخلت یا خطرے کو مسترد کیا۔

کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کے تباہ کن اثرات روکنے، فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اجلاس میں کانگو اور روانڈا کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ خطے کے استحکام اور عوام کی ترقی کا باعث بنے گا۔
کابینہ نے حج کے موقع پر سلامتی، صحت اور تنظیم سے متعلق اعلیٰ کارکردگی پر متعلقہ اداروں کو سراہا، اور حجاج خصوصاً ایرانی زائرین کی دیکھ بھال کو اہم ترجیح قرار دیا۔

اجلاس میں ریاض میں عالمی آبی تنظیم کے آغاز کو پانی سے متعلق عالمی تعاون اور چیلنجوں سے نمٹنے میں سعودی عزم کی علامت قرار دیا گیا۔کابینہ نے سعودی عرب کو عالمی ادارہ صحت میں نائب صدر منتخب ہونے، اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی شماریاتی کمیٹی میں شمولیت اور "عروق بنی معارض" فطری ذخیرے کے سبز فہرست میں شامل ہونے کو بھی سراہا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں سعودی معیشت کی لچک، غیر تیل شعبوں کی ترقی، مہنگائی پر قابو اور بے روزگاری کی تاریخی کم سطح پر پہنچنے کی تعریف کی گئی، جو وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

کابینہ نے شاہ عبدالعزیز کوالٹی ایوارڈ میں کامیاب اداروں کی تعریف کی، جو معیار اور ادارہ جاتی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

اجلاس میں سمندری سیاحت کے ذریعے آنے اور جانے والے مسافروں کی بائیومیٹرک معلومات کے اندراج کے لیے ایک نیا طریقہ کار منظور کیا گیا۔

کابینہ کی جانب سے سعودی وزیرِ صنعت کو پائے دار اقتصادی ترقی کے لیے صنعتی شراکت داری کے معاہدے میں شمولیت کے اقدامات مکمل کرنے کی منظوری دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں