جان پر کھیل کر آگ کے شعلوں میں گھری گاڑی سے زخمی کو بچانے والے نوجوانوں کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے علاقے باحہ کی تحصیل قلوہ میں پانچ نوجوانوں نے غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نوجوان کو اس کی حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے اس وقت زندہ نکال لیا جب گاڑی شدید آگ کے شعلوں کے لپیٹ میں تھی۔اس ہولناک ٹریفک حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چوتھے نوجوان کو ان نوجوانوں نے آگ کی لپیٹ میں آنے سے پہلے بچا لیا۔

حادثہ فجر کے وقت مسجد عبداللہ راشد کے قریب پیش آیا جہاں یہ نوجوان نماز کے انتظار میں موجود تھے۔ اسی دوران ایک گاڑی اچانک بے قابو ہو کر راستے سے ہٹ کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو کارروائی میں حصہ لینے والے محمد عیظہ الزرعی نے بتایا کہ "ہم فوراً دوڑ کر گاڑی کی طرف گئے، دروازے کھولنے کی کوشش کی اور اندر سے ایک نوجوان کی مدد کی آواز سنی۔ میں نے زبردستی پچھلا دروازہ کھولا اور جیسے ہی ہم اسے نکالنے لگے، گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔ میرے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر جلنے کے زخم آئے، لیکن ہم رکے نہیں بلکہ ریسکیو کی کوشش جاری رکھی"۔

اس خطرناک آپریشن میں ان کے ساتھ فیصل حسن، سلمان موسیٰ، ماجد عبداللہ اور سعید عطیہ الزہرانی بھی شامل تھے، جنہوں نے زخمی نوجوان کو گاڑی سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا، جس کے بعد آگ نے گاڑی کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مگر چوتھے کی جان اللہ کے کرم اور ان نوجوانوں کی بے مثال بہادری سے بچ گئی۔

قلوہ کے شہریوں، میڈیا اور مختلف اداروں کی جانب سے ان نوجوانوں کے اس انسانیت سے بھرپور اور جرأت مندانہ اقدام کو خوب سراہا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں