اسرائیلی فوج کا لبنانی دارالحکومت بیروت پر پھر ڈرون حملہ ، ایک لبنانی ہلاک متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت نے ڈرون حملہ کر کے ایک کار کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ بیروت کی مصروف شاہراہ خالدہ روڈ پر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک لبنانی ہلاک اور کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام۔کےمطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جمعرات کی شام پانچ بجے کیا گیا اور ڈرون سے دو میزائل فائر کیے گئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کی ہے ۔ مگر کہا ہے کہ اس کا حملہ ایک دہشت گرد کو نشانہ بنانے کے لیے تھا۔ فوجی بیان کے مطابق یہ مبینہ دہشت گرد اسلحے سمگلنگ میں بھی ملوث تھا۔

اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ یہ اسلحی ایرانی القدس فورس کے کیے لایا جانا تھا۔

اسرائیلی فوج کا یہ تازہ ڈرون حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب شام کے لیے امریکی ایلچی تھامس بیرک لبنان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی نارملائزیشن کے علاوہ پہلے سے جاری جنگ بندی معاہدے پر عمل کے لیے لبنان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے۔

جبکہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل قاسم نعیم نے اس طرح غیر مسلح کیے جانے کو توہین آمیز قرار دیا یے۔ اس لیے ہم اپنے اسلحہ چھوڑیں گے نہ آپنی سرزمین دشمن کے حوالے کریں گے۔

انہوں نے کہا حزب اللہ کے ہتھیار ہمارا لبنان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس میں کسی اور کو اس میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم خبر دار کرتے ہیں کہ ہماری جماعت کسی کے سامنے جھکے گی نہ دھونس اور دباؤ قبول کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں