امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے معائنے یا یورینیم کی افزودگی ترک کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔
انہوں نے طیارہ ایئر فورس ون میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ تہران کا جوہری پروگرام مستقل طور پر بند ہو گیا اگرچہ ایران اسے کسی دوسرے مقام پر دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیر کو وائٹ ہاؤس پہنچ کر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ایران کے بارے میں بات کریں گے۔