سعودی طبی ماہرین کا کمسن سوڈانی بچی کے دل کا پیچیدہ آپر یشن کا میاب

ایک ہی مرحلے میں تین حساس طبی مداخلتیں، بچی کی حالت مکمل طور پر مستحکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے


سعودی عرب کے پرنس سلطان سینٹر برائے امراضِ قلب و جراحی افواج کے تحت کام کرنے والے ماہرین پر مشتمل طبی ٹیم نے سوڈان سے تعلق رکھنے والی ایک سال اور تین ماہ کی بچی کا ایک نہایت پیچیدہ اور نایاب دل کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

یہ کامیاب آپریشن سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ہدایت پر انجام دیا گیا، جس میں ڈاکٹرز نے ننھی بچی ’جوری‘ کے ایک انتہائی نایاب اور دنیا بھر میں شاذ و نادر پائے جانے والے دل کے پیدائشی نقائص کا علاج کیا۔ ان نقائص میں پھیپھڑوں کی شریانوں اور رگوں کی مکمل عدم تشکیل، متعدد شریانی راستوں اور دل میں کئی سوراخ شامل تھے۔

یہ سارا عمل ایک ہی مرحلے میں مکمل کیا گیا جس میں تین نہایت دقیق طبی مداخلتیں شامل تھیں۔ اس منفرد آپریشن کو دنیا بھر میں نایاب طبی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے جو سعودی طبی مہارت اور شعبہ طب میں ترقی کی عمدہ مثال ہے۔

طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکلبی نے بتایا کہ آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا اور ننھی بچی محض ایک ہفتے بعد مکمل صحت کے ساتھ ہسپتال سے ڈسچارج کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جراحی کے بعد بچی میں کسی قسم کی پیچیدگی سامنے نہیں آئی اور اس کی صحت اب مستحکم ہے۔

دوسری جانب بچی کے والد احمد السید احمد نے سعودی عرب کی انسانی ہمدردی پر مبنی کوششوں اور طبی نگہداشت کے اعلیٰ معیار کو سراہا، جو ان کی بیٹی کو پرنس سلطان سینٹر میں فراہم کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں