اسرائیلی فوج نے کہا کہ اتوار کے روز جنوبی غزہ میں لڑائی میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس سے ایک دن قبل ایک اور فوجی کی موت کی تصدیق ہوئی تھی جو گذشتہ ہفتے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔
وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ایکس پر کہا، "ہم نے تین نوجوان ہیروز کھو دیئے ہیں جو چند بہترین سپاہی تھے اور انہوں نے ہماری ریاست کی حفاظت اور ہمارے تمام قیدیوں کی واپسی کے لیے اپنی جانیں دیں۔"
بیس اور 22 سال کی عمر کے دونوں فوجیوں نے گولانی انفنٹری بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین میں خدمات انجام دیں۔
اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ وہ اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی بکتر بند گاڑی خان یونس شہر میں دھماکے سے پھٹ گئی۔
متعدد اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے فوجی نامہ نگاروں نے بتایا کہ دھماکہ ایک دیسی ساختہ بم کی وجہ سے ہوا جو جو ایک سرنگ سے برآمد ہونے والے مزاحمت کار نے کیا۔
معاملے کی تفتیش جاری تھی۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 2023 کو غزہ میں اس کی زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک 462 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
علاقے کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی مظالم میں 59,733 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔