سعودی عرب: ابہا میں آسمانی بجلی گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق، تین بچے زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے جنوبی شہر ابہا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 37 سالہ اقبال بنت عبد الہادی الدلیمان الشراری اور 20 سالہ یارا عبید اللہ عوض النصیری الشراری شامل ہیں۔ یہ حادثہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب شہر میں شدید بارش اور آندھی کے دوران وہ ایک کھلے علاقے میں موجود تھیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی، ابہا اور القریات میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ سوگوار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آسمانی بجلی اچانک گری جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں عبید اللہ الشراری نے دکھ بھرے لہجے میں بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ تفریحی سیر پر تھے جب اچانک آسمانی بجلی گری۔ "ہم بچ نہیں سکے۔ میری اہلیہ اور بڑی بیٹی چل بسیں، جبکہ تین بچے زخمی ہیں، البتہ ان کی حالت اب بہتر ہے"۔

انہوں نے اپنی مرحومہ بیوی کو نیک سیرت، نرم دل اور گھر کی روشنی قرار دیا اور بیٹی یارا کو زندگی سے بھرپور اور پیار کرنے والی شخصیت کے طور پر یاد کیا۔

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے ایک بار پھر عوام کو تاکید کی ہے کہ بارش اور طوفانی موسم میں کھلے علاقوں سے گریز کریں اور سکیورٹی کے تمام حفاظتی اقدامات کو ملحوظ رکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں