جنوبی شام میں ایک نیا تناؤ سامنے آیا ہے جب سویداء صوبے میں دروز فرقے کے ایک روحانی رہنما حکمت الحجری نے ایک علاحدہ خطے کے قیام کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کر دیا۔
انھوں نے آج پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ وہ "دنیا کے شرفاء اور آزاد ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ دروز برادری کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ایک علیحدہ خطے کا اعلان ہمیشہ کے لیے کیا جا سکے۔"
Sheikh Hikmat al-Hijri, the spiritual leader of Syria’s Druze community:
— Open Source Intel (@Osint613) August 25, 2025
“We call on all honorable people worldwide to support our demand to declare southern Syria a separate province for our protection. We seek peace, but we also have the right to defend ourselves.”… pic.twitter.com/XbW3OG9pVK
الحجری کے مطابق حال ہی میں قائم ہونے والا "نیشنل گارڈ" کا دستہ جو دروز مسلح گروپوں پر مشتمل ہے، زمین کا دفاع کرے گا اور اس کی ضمانت اس معاملے سے متعلق بعض بین الاقوامی طاقتیں دیں گی۔
مزید برآں انھوں نے دعویٰ کیا کہ "حالیہ آزمائش کا مقصد دروز برادری کا صفایا کرنا تھا۔"
اس بیان کے سامنے آنے سے چند روز قبل شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹوم براک نے اسرائیل میں دروزوں کے رہنما شیخ موفق طریف سے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں با ضابطہ ملاقات کی تھی۔ بات چیت میں سویداء کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 13 جولائی کو سویداء میں دروز جنگجوؤں اور بدوی قبائل کے درمیان جھڑپیں اور لڑائیاں ایک ہفتے تک جاری رہیں، جس کے بعد حکومتی سکیورٹی فورسز نے مداخلت کر کے دونوں فریقوں میں تصادم روک دیا۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق تقریباً دو لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔
تاہم 19 جولائی سے صوبے میں جنگ بندی قائم ہے، اس سے قبل لڑائی میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب شامی صدر احمد الشرع نے گزشتہ ہفتے ملک کی ارضی سالمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "کچھ فریق اسرائیل پر انحصار کر رہے ہیں، لیکن وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے"۔ ان کا اشارہ بظاہر سویداء میں بعض دروز رہنماؤں کی علیحدگی کی اپیلوں کی جانب تھا۔
-
امریکی ایلچی نے نیتن یاہو سے لبنان اور شام پر تبادلۂ خیال کے لیے ملاقات کی: اسرائیلی حکام
تین اسرائیلی حکام نے بتایا کہ امریکہ کے اعلیٰ ایلچی تھامس براک اتوار کو اسرائیل ...
مشرق وسطی -
شام اور اسرائیل سیکورٹی معاہدے سے متعلق بات چیت میں آگے بڑھ رہے ہیں : الشرع
انھوں نے کہا کہ وہ لبنانی - شامی تعلقات کی نئی تاریخ رقم کرنے اور یادداشت کو ماضی ...
بين الاقوامى -
58 سال بعد شامی صدر کا خطاب، احمد الشرع یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار نے پیر کو اے ایف پی کو بتایا ہے کہ شام کے عبوری صدر ...
مشرق وسطی