لبنان : امریکی ایلچی ٹام بیرک کو احتجاج کے پیش نظر جنوبی لبنان کا دورہ منسوخ کرنا پڑا
لبنان کے دورے پر آئے امریکی ایلچی نے بدھ کی شام جنوبی لبنان کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ایلچی ٹام بیرک کے اس دورے کے موقع پر احتجاج کی اپیل بھی چل رہی تھی۔
ٹام بیرک لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرانے کے منصوبے پر ان دنوں کام کر رہے ہیں اور انہی کے پیش کردہ منصوبے کی روشنی میں لبنانی کابینہ نے اسی ماہ کے دوران کھلے عام یہ فیصلہ کیا تھا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے گا۔ تاہم حزب اللہ نے ایسے امکان کو مسترد کردیا۔
ٹام بیرک کی پریس کانفرنس کے دوران لبنانی صدر کے دفتر میں منگل کے روز اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب مقامی صحافیوں نے اپنی مرضی کے سوالات اپنی مرضی کے مطابق کرنے کی کوشش کی اور امریکی ایلچی نے انہیں مہذب ہونے کے لیے تفصیلی'ڈانٹ' پلا دی۔ بعد ازاں ایوان صدر میں امریکی ایلچی کا نام لیے بغیر ان کے لہجے پر صحافیوں سے معذرت کی گئی۔
اہم بات ہے کہ امریکی ایلچی ہیلی کاپٹر پر اپنے دورے والے علاقے جنوبی لبنان میں پہنچ چکے تھے۔ اس علاقے میں لبنانی فوج تعینات ہے مگر ٹام بیرک کو اچانک اپنے دورے کو منسوخ کر کے جانا پڑا کہ ان کی موجودگی میں احتجاج کی اطلاعات مل گئی تھیں۔
یہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی ریاست کی فوج نے لبنان کے کفر کلا میں بدھ کی صبح ایک دھماکہ کیا۔ نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ فجر کے وقت کے قریب صبح ساڑھے چار بجے کیا گیا۔ اس کا شور دور تک سنا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے پر خیام کے مقامی لوگوں نے شہر کے داخلی راستوں پر احتجاج کیا۔ یہ لوگ مقامی شہدا اور مزاحمت کارواں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے اور ٹام بیرک کے دورے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
-
اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی قبضے کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے:لبنانی میڈیا
جل الدیر میں توسیع اور عیتا الشعب کے وادی میں فوجی پیش قدمی
مشرق وسطی -
لبنان : امریکی ایلچی کی لبنانی صحافیوں کو مہذب ہونے کی ہدایت ، صحافیوں میں سخت ردعمل
اسرائیل اور لبنان کے درمیان نومبر 2024 کو ہونے والی جنگ بندی کے اگلے مرحلے کے طور ...
مشرق وسطی -
لبنانی سیاسی رہنماؤں کی حزب اللہ کے رہنما کے خلاف قانونی چارہ جوئی
نعیم قاسم کے حالیہ بیانات نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی
مشرق وسطی