لبنانی سیاسی رہنماؤں کی حزب اللہ کے رہنما کے خلاف قانونی چارہ جوئی
نعیم قاسم کے حالیہ بیانات نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی
بیروت میں قصرِ عدل میں کئی لبنانی سیاسی رہنماؤں اور وکلاء نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کے خلاف باضابطہ شکایت دائر کی ہے۔ یہ شکایت ایڈوکیٹ جنرل جمال الحجار کے سامنے جمع کرائی گئی جس میں نعیم قاسم کے بیانات کو ’’حکومتی فیصلوں کے خلاف بغاوت اور خانہ جنگی کی دھمکی‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
شکایت گزاروں میں ارکانِ پارلیمان الیاس الخوری، اشرف ریفی، کمیل شمعون، جارج عقیص، سابق رکن اڈی ابی اللمع اور ’’ تبدیلی تحریک‘‘ کے سربراہ ایلی محفوض شامل ہیں۔ ان سب نے حزب اللہ چیف نعیم قاسم کے حالیہ بیانات کو ریاستی امن اور دستوری عمل کے لیے خطرہ قرار دیا۔
قصرِ عدل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رکنِ پارلیمان جارج عقیص نے کہا کہ عدالت ہی حکومتی فیصلوں کے تحفظ کا واحد راستہ ہے۔ ان کے مطابق انصاف بالآخر اپنا راستہ اختیار کرے گا اور عدلیہ ہی آزادی اور قومی ہم آہنگی کی ضمانت ہے۔
اسی موقع پر رکنِ پارلیمان اشرف ریفی نے کہا کہ ’’ایرانی کردار کا دور ختم ہو چکا ہے‘‘۔ انہوں نے قاسم کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے آئینی راستہ اختیار کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ریاست سب کو متحد کرتی ہے جبکہ مسلح گروہ تفرقہ ڈالتے ہیں‘‘۔
وکیل ایلی محفوض نے واضح کیا کہ ’’یہ محض اطلاع نہیں بلکہ براہِ راست شکایت ہے جس میں ہم نے نعیم قاسم کے خلاف ذاتی دعویٰ بھی دائر کیا ہے‘‘۔
یاد رہے کہ نعیم قاسم نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ اگر حزب اللہ کا اسلحہ سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو ’’یہ فتنہ ایک بڑی خانہ جنگی کو جنم دے سکتا ہے‘‘۔
لبنانی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہتھیار صرف سرکاری فورسز کے پاس ہوں گے۔ اس اقدام پر حزب اللہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور قاسم نے الزام عائد کیا کہ حکومت ’’امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا‘‘ پر عمل کر رہی ہے۔
دوسری جانب لبنانی وزیرِاعظم نواف سلام نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ ’’یہ کہنا کہ حکومت کسی امریکی یا اسرائیلی منصوبے پر عمل پیرا ہے، بے بنیاد ہے۔ ہمارے فیصلے خالصتاً لبنانی ہیں اور کابینہ میں ہی طے ہوتے ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ طائف معاہدہ ہی ہمارا قومی میثاق ہے جو واضح طور پر ریاستی عملداری کو پورے لبنان پر قائم کرنے کا حکم دیتا ہے‘‘۔
-
اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی قبضے کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے:لبنانی میڈیا
جل الدیر میں توسیع اور عیتا الشعب کے وادی میں فوجی پیش قدمی
مشرق وسطی -
اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی قبضے کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے:لبنانی میڈیا
جل الدیر میں توسیع اور عیتا الشعب کے وادی میں فوجی پیش قدمی
مشرق وسطی -
لبنان : امریکی ایلچی کی لبنانی صحافیوں کو مہذب ہونے کی ہدایت ، صحافیوں میں سخت ردعمل
اسرائیل اور لبنان کے درمیان نومبر 2024 کو ہونے والی جنگ بندی کے اگلے مرحلے کے طور ...
مشرق وسطی