فلسطینی وزارتِ صحت نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے محاصرے کے دوران غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں قحط اور غذائی قلت کی وجہ سے چھ افراد موت کا شکار ہو گئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
وزارتِ صحت نے بیان میں کہا کہ "قحط کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 367 ہو گئی ہے، جن میں 131 بچے شامل ہیں"۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ IPC کی جانب سے 22 اگست 2025 کو غزہ کی پٹی میں با ضابطہ طور پر قحط کے اعلان کے بعد سے اب تک 89 افراد بھوک کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں، جن میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔
وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں انسانی بحران ... محاصرے اور خوراک و طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے مسلسل بڑھ رہا ہے۔ وزارت نے عالمی برادری اور امدادی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل دہرائی۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہزاروں اسرائیلی فوجی غزہ شہر پر حملے اور اس پر قبضے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ عالمی اور اقوامِ متحدہ کی سطح پر انسانی بحران کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے سوا تمام ارکان نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کہا تھا کہ غزہ میں قحط "انسانی ساختہ بحران" ہے، اور جنگ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی ممانعت بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ہے۔
اقوامِ متحدہ نے بھی گزشتہ ماہ رسمی طور پر غزہ میں قحط کا اعلان کیا اور بتایا کہ 5 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 میں جنگ کے شروع ہونے کے بعد فلسطینی علاقے پر سخت محاصرہ لگایا تھا، جسے مئی 2025 میں تھوڑا نرم کیا گیا، مگر بعد ازاں امدادی سامان کی آمد دوبارہ روک دی گئی۔
-
اسرائیلی فوج کا غزہ شہر کا گھیراؤ .... فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
غزہ شہر پر جاری مسلسل بم باری کے تناظر میں اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے ...
بين الاقوامى -
نیتن یاہو کے گھر کے قریب آگ لگا دی گئی ... اسرائیلی مظاہرین کا غزہ معاہدے کا پر زور مطالبہ
یہ احتجاجی مظاہرے 'یوم اضطراب' کے سلسلے میں سامنے آئے جس کا مقصد قیدیوں کی مصیبت ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر دنیا کی خاموشی: اردنی وزیرِ خارجہ کی طرف سے مذمت
اردن کے وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر دنیا کی خاموشی کی ...
مشرق وسطی