ایکسپو 2025 اوساکا : سعودی پویلین نے "INNOVATION" ایوارڈ جیت لیا
جاپان میں سعودی سفیر کے مطابق "تعاون اور شراکت داری ابتدا ہی سے پویلین کے سفر کا مرکزی محور رہی ہیں".
ایکسپو 2025 اوساکا میں سعودی عرب کے پویلین کو " ٹیکنالوجی انوویشن ایوارڈ" دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز (BIE) اور انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل انڈسٹریل اینڈ سوشل پروگریس ریسرچ (GISPRI) کی جانب سے سعودی پویلین کے منصوبے "تھری ڈی مرجان ریف" کے لیے دیا گیا۔
جاپان میں سعودی سفیر اور ایکسپو 2025 اوساکا میں سعودی پویلین کے کمشنر جنرل ڈاکٹر غازی بن زقر نے کہا کہ یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت اپنی جدتوں اور تجربات کو آنے والی نسلوں کے لیے زیادہ پائے دار مستقبل کی تعمیر میں استعمال کر رہی ہے۔ ان کے مطابق سعودی پویلین کے آغاز ہی سے تعاون اور شراکت داری کو بنیادی حیثیت حاصل رہی ہے، جس نے کامیابیوں اور ترقی کی شکل دی۔
سعودی پویلین کو یہ پہلا ٹیکنالوجی انوویشن ایوارڈ اس منصوبے کے تحت ملا ہے جو کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاؤسٹ) نے سعودی اسٹارٹ اپ انکسپائر (Inkspire) کے ساتھ شراکت داری میں شروع کیا۔ اس منصوبے میں تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار کردہ جدید بایو کمپٹیبل مٹیریل اور خصوصی انک استعمال کر کے مرجان ریف کے ماحولیاتی نظام کی بحالی پر کام کیا گیا۔ اس "تھری ڈی مرجان ریف" پروجیکٹ نے طویل المدت بنیادوں پر مرجان کی افزائش کو بڑھانے میں نمایاں کامیابی دکھائی۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ جدید اور پائے دار ٹیکنالوجی کس طرح حیاتیاتی تنوع کے نقصان سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔
ایکسپو کے اختتام میں اب 40 دن سے بھی کم رہ گئے ہیں اور سعودی پویلین نے شائقین کو مدعو کیا ہے کہ وہ "تھری ڈی مرجان ریف" کی نمائش دیکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پویلین کی مختلف انٹرایکٹو گیلریوں میں سعودی عرب کے عالمی اثرات سے بھی براہِ راست واقف ہوں۔ یہ جدید شہروں سے لے کر پائے دار سمندروں اور لا محدود انسانی صلاحیتوں اور جدت کی چوٹی تک پھیلے ہوئے ہیں۔ زائرین کو یہاں اصلی سعودی ثقافت، بھرپور سرگرمیوں اور روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
-
سعودی عرب میں نایاب چاند گرہن کے دلکش مناظر
العربیہ کو موصول ہونے والی خصوصی تصاویر میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں چاند ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: مشرقی ریجن میں 12 تاریخی مقامات اور 400 عمارتوں کی بحالی کا منصوبہ
مشرقی سعودی عرب میں 12 تاریخی مقامات اور تقریباً 400 عمارتوں کو بحال کرنے کے لیے ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد کل مجلسِ شوریٰ میں سالانہ شاہی خطاب کریں گے
شوریٰ کے اسپیکر کے مطابق شاہی خطاب قومی سطح کا اہم موقع ہوتا ہے
مشرق وسطی