دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کا فیصلہ درست ہے ، سموٹریچ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل کے کٹر یہودی خیالات کے حامل وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ نے دوحہ میں حماس کی قیادت پر اجلاس کے دوران کیے گئے اسرائیلی ریاست کے فضائی حملے کی تعریف کی ہے اور کہا یہ بہت درست اقدام کیا گیا ہے۔

دوحہ میں منگل کی شام حماس رہنماؤں کی رہائشی عمارات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کی قطر کی طرف سے بھی مذمت کی گئی ہے اور اسے بزدلانہ حملہ قررا دیا ہے۔

تاہم اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا دہشت گردوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔ خواہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں انہیں اسرائیل کی طرف سے کبھی معافی نہیں ملے گی۔

سموٹریچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر قطر پر اسرائیلی بمباری کی تعریف کی اور کہا یہ ایک مکمل درست فیصلہ تھا جسے پوری کامیابی کے ساتھ اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی شین بیت نے مکمل کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں