دوحہ پر اسرائیلی حملے سے امن کے امکانات کو زک پہنچی ہے: محمد بن زاید

ابو ظبی کے فرمانروا نے اسرائیل کے بلا جواز حملے کو بزدلانہ قرار دیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کی جانب سے کل دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اظہار یکجہتی کے لیےسرکاری دورے پر آج دوحہ پہنچے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے شیخ تمیم بن حمد کے ساتھ دو نوں ملکوں کے درمیان مضبوط بھائی چارے کے تعلقات اور انہیں مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، نیز اسرائیل کے قطر کی سرزمین پر حملے پر بھی بات کی گئی۔

اسی دوران صدر نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے دیوان امیری میں ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کی طرف سے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی، اس کی خودمختاری، سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

صدر نے واضح کیا کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین و روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے کے امن و استحکام اور امن کے امکانات کو متاثر کرتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھائی امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی خطے میں امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کےقطر پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی، اور خطے و عالمی امن و استحکام کے لیے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام ہے۔

متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قطر کے شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت اور سلامتی کے لیے کیے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرتی ہے۔

اس نے فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرنے پر زور دیا اور انتباہ کیا کہ اگر اس طرح کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں، تو خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، جس کے عالمی امن و سلامتی پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں