اتوار کے روز العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رامون ائیرپورٹ کے قریب فضا میں ایک ڈرون کو مار گرایا، جس کے بعد ائیرپورٹ کے اطراف فضائی حدود کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔
اسرائیلی چینل 12 نے وہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں ڈرون کے تباہ ہونے کا منظر دکھایا گیا۔ دھماکے کے بعد اس کے ٹکڑے فضاء میں بکھرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
תיעוד יירוט הכטב"ם ששוגר לאזור נמל התעופה רמון@shapira_nitzan pic.twitter.com/zLd7xMipjJ
— החדשות - N12 (@N12News) September 14, 2025
نامہ نگار کے مطابق ڈرون جنوبی اسرائیل کے علاقے نقب میں واقع رامون ائیرپورٹ کی طرف بڑھ رہا تھا جس پر فوری طور پر سائرن بجا دیے گئے۔
واقعے کے بعد حکام نے خدشات کے پیش نظر ائیرپورٹ کے اطراف فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023ء کو حماس کے غیر معمولی حملے کے بعد شروع ہونے والی غزہ جنگ کے آغاز سے ہی حوثی باقاعدگی سے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل اور ڈرون بھیج رہے ہیں جنہیں زیادہ تر اسرائیل کامیابی سے روک لیتا ہے۔
اس کے جواب میں اسرائیل گزشتہ کئی ماہ سے حوثیوں کے مراکز، ڈھانچوں اور قیادت کو نشانہ بنا رہا ہے۔