خلیجی ممالک :ٹرمپ خاندان کےکاروباری راستےکھلنےلگے،جدہ میں 1 ارب ڈالرسے پلازے کی تعمیر ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لندن میں رجسٹرڈ بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کمپنی ' ڈار گلوبل' نے ٹرمپ ارگنائزیشن کے ساتھ اشتراک کرتے کوئے کاروبار کو خلجی ممالک اور عرب دنیا میں بھی وسعت دینے کا ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان پیر کے روز سامنے ایا ہے۔

خلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبے کے تحت سعودی عرب کے بڑے ساحلی شہر جدہ کے عین قلب میں شاہ عبدالعزیز روڈ یہ کمپنیا شاندار رہائشی سہولتوں سے آراستہ پلازا تعمیر کریں گی۔ جس میں ہر طرح کی خدمات سے مزین اپارٹمنٹس ، بین الاقوامی معیار کی کمپنیوں کے اعلی ترین معیار کے دفاتر اور ٹاون ہاؤسز کے انداز کی رہائشی بھی اس پلازے کا حصہ ہوں گی۔

شہر کے سنٹرل پارک سے جڑی اس شاندار عمارت سے بحیرہ احمر کا منظر ایسا ماحول پیش کرے گا جیسے امریکہ۔کے مین ہٹن میں چہل پہل اور رونق بازار چلتی پھرتی متحرک زندگی کو متاثر کن بنا دیتی ہے۔

ڈار گلوبل کے چیف ایگزیکٹو ڈیاد الجاز نے کہا رہائشی اور دفتری دونوں طرح کی سہولیات سے مزین کر کے ہم اڈے سنٹرل پارک سے جوڑ تے ہوئے منفرد طرز زندگی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ بالکل مین ہٹن کا منظر پیش کرے گا اور جدہ تجارتی وثقافتی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔

یہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے اورب ایگزیکٹو نائب صدر ایرک ٹرمپ نے کہا کے کاروبار کا دوسرا بڑا کاروباری منصوبہ ہو گا۔ اس سے پہلے دسمبر 2024 میں ٹرمپ ٹاور کا منصوبہ بھی جدہ کے لیے سامنے اچکا ہے۔ انہوں نے کہا یہ وقار اور جدت و معیار کا نیا امتزاج ہوگا۔ نیز یہ کمپنی کے لیے بھی ایک اہم قدم ہوگا۔

ایرک ٹرمپ نے سعودی عرب کی سرزمین پر اب ہمارے قدم پھیلیں گے اور ہمیں اس پر فخر ہوگا۔ کیونکہ ہم ایک ذیسی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پم جدہ کے افق کو بھی بدل دیں گے۔ کیونکہ ہم سعودی عرب می شہری زندگی کو ایک نیا رخ اور انداز دینے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں