ہمیں عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ تشدد کا خاتمہ چاہیے: فلسطینی مندوب کا یو این میں بیان
دنیا فلسطینی عوام کی اپنی ریاست کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے لیے ان کے پیچھے متحد ہو گئی ہے: ریاض منصور
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام موت اور تباہی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ یہ حقیقت غاصبانہ قبضے کی پیداوار ہے۔
انہوں نے کہا وہ فلسطینیوں کو جغرافیہ اور تاریخ سے مٹانے کی کوششوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ریاض منصور نے کہا کہ تشدد ایک بند گلی ہے اور ہم فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے حق میں اسے مسترد کرتے ہیں۔ ظلم کو کسی بھی فریق کی طرف سے نہ تو درست قرار دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن کو ایک مشترکہ حقیقت ہونا چاہیے۔ ہمیں عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ تشدد کا خاتمہ چاہیے اور آزادی ہی امن کی طرف لے جاتی ہے۔ یہ وہ راستہ ہے جس پر ہم سب کو چلنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک اعلامیہ دو ریاستی حل کو نافذ کرنے کے لیے ایک تاریخی دستاویز ہے۔
-
ٹونی بلیئر فلسطین میں ناپسندیدہ، فلسطینی اپنی قیادت خود کر سکتے ہیں:حماس
فلسطینی تنظیم حماس نے واضح کیا ہےکہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر "فلسطینی ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کا بل منظور کر لیا
اسیران کی واپسی کے لیے مذاکرات، زیر حراست افراد کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچنے ...
مشرق وسطی -
غزہ : اسرائیلی بمباریوں سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 66000 سے زائد ہوگئی
تقریباً دو سال سے غزہ میں جاری اسرائیل کی اب تک کی طویل ترین اور بدترین جنگ کے ...
مشرق وسطی