ایران کے وسطی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے قم اور تہران شہر میں بھی محسوس کیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں زوارہ علاقے کے مضافات میں آج جمعے کو علی الصبح 5.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی "تسنیم" کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قُـم اور تہران شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

تہران کی ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے باوجود اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایران میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ ملک زمین کی پرت کے نیچے ٹیکٹونک پلیٹوں کے تصادم کے زون میں واقع ہے۔ ملک کی تاریخ کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ 1990 میں شمال مغربی علاقے میں آیا تھا۔ اس کی شدت 7.7 تھی اور اس میں 37 ہزار افراد ہلاک اور ایک لاکھ زخمی ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں