غزہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پرمغربی کنارےمیں اسرائیلی فوج کاکریک ڈاؤن، آنسو گیس کااستعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا اور کارروائیاں کی ہیں۔ 'العربیہ' کے مغربی کنارےمیں نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج کی یہ کارروائیاں غزہ جنگ کے اسرائیلی فوج کے دو سال مکمل ہونے کے سلسلے میں تھیں۔

یاد رہے ان دو برسوں میں مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں بھی اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے کارروائیاں اور کریک ڈاؤنز تیز کر کے ایک ہزار کے لگ بھگ فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ جبکہ سینکڑوں مکانات کو مسمار کیا یا جزوی نقصان پہنچایا ہے۔

رام اللہ سے 'العربیہ' کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس موقع پر منگل کے روز کئی سڑکوں اور راستوں کو بلاک کر دیا تھا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی فوج نے اچانک یہ کارروائی کیوں شروع کر دی۔

اس سلسلے میں بنائی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی گاڑیاں رام اللہ کی سڑکوں پر ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا ہے۔ اسرائیلی فوج مغربی کنارے پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش میں ہے جبکہ اسرائیلی حکومت مغربی کنارے کا اسرائیل سے جبری الحاق کرنے کے عزائم پورا کرنے کو بے تاب ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں