مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مصر میں ممکنہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
قاہرہ میں پولیس اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے صدر السیسی نے بتایا کہ مصر گزشتہ دو برس سے غزہ کی جنگ روکنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔
#السيسي: أدعو #ترمب لحضور توقيع اتفاق #غزة في #مصر حال التوصل إليه #قناة_العربية pic.twitter.com/LTaem6FdK5
— العربية (@AlArabiya) October 8, 2025
انہوں نے کہا کہ"شرم الشیخ میں اس وقت جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور ہماری تمام دعائیں ان مذاکرات کے ساتھ ہیں۔ میں صدر ٹرمپ کے حقیقی جذبے اور ان کی سنجیدہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جو وہ موجودہ مذاکراتی مرحلے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کر رہے ہیں"۔
صدر السیسی نے مزید کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ غزہ کے مسئلے پر سمجھوتے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر ہمیشہ فلسطینی مسئلے کے ساتھ مثبت اور تعمیری انداز میں پیش آتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ "مجھے شرم الشیخ کی بات چیت سے حوصلہ افزا خبریں ملی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس موقع کو ضائع نہ کیا جائے اور اسی مرحلے میں جنگ کا خاتمہ ممکن ہو"۔
صدر السیسی نے اس موقع پر کہا کہ خطہ مشکل اور نازک حالات سے گزر رہا ہے، مگر مصر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "ہم دہشت گردی پر قابو پا چکے ہیں اور ملک کی مجموعی صورت حال اطمینان بخش ہے"۔
مصری صدر نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی طاقت مصر کو دھمکا نہیں سکتی، کیونکہ ریاست ہر خطرے کا سامنا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
صدر عبدالفتاح السیسی بدھ کے روز قاہرہ جدیدہ میں پولیس اکیڈمی پہنچے، جہاں انہوں نے 2024-2025 کے تعلیمی سال کے دوران پولیس کالج اور ماہر افسران کے نئے گریجویٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں وزیر داخلہ محمود توفیق، پولیس کے اعلیٰ افسران، مسلح افواج کے کمانڈر، مختلف وزارتوں کے نمائندے اور فارغ التحصیل طلبہ کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
-
غزہ کی جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں، ٹرمپ اور ضامن ممالک سے حقیقی ضمانتیں چاہتے ہیں: حماس
مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا اور قیدیوں کے منصفانہ تبادلے کے خواہاں ...
بين الاقوامى -
غزہ مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل، ٹرمپ کا امن معاہدے پر "حقیقی موقع" کا اظہار
امریکہ کا ایک اور وفد مذاکرات میں معاونت کے لیے قاہرہ روانہ
بين الاقوامى -
اسرائیل کو ٹرمپ امن منصوبے کے مطابق غزہ میں پہلے سے جنگ بندی کرنی چاہیے تھی : قطر
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا جس طرح کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کے لیے جنگ بندی ...
مشرق وسطی