اسرائیلی وزیر دفاع نے اتوار کے روز ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی ریاست کی فوج غزہ میں جہاں ضروری سمجھے گی کہ حماس کے جنگجو معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں وہاں جنگ بندی کے باوجود حملے کرے گی۔
وزیر دفاع کاٹز نے کہا حماس کو معاہدے کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ وزیر دفاع کا یہ بیان گزشتہ روز سامنے آیا۔
یاد رہے اتوار کے روز ہی اسرائیلی فوج نے غزہ میں 9 اکتوبر کو کی گئی جنگ بندی کی بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے جگہ جگہ بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ حماس کے مطابق بمباری کے نتیجے میں اب تک تقریباً 40 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع کاٹز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر حماس نے ہمارے اس بیان کو نہ سمجھا تو اور زیادہ شدید حملے کریں گے۔