ریاض سیزن دنیا بھر کی رنگا رنگ ثقافتوں کا مرکز
ریاض سیزن کے بلیوارڈ ورلڈ میں چینی ثقافت سے متعلق زون زائرین کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ جہاں چینی ورثے، فنون لطیفہ اور روایات کے ذریعے بھرپور نمائندگی کی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق یہ زون چینی فن تعمیر کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس سے چینی فلسفہ تحریک کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہاں چائے کا ایک پویلین بھی ہے۔ جس سے چینی ثقافت اور چینی روایتی لباس و دستکاری کی عکاسی ہوتی ہے۔
ریاض سیزن کے انڈونیشیا زون میں زائرین کو انڈونیشیا کی ثقافت کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
'ایس پی اے' کے مطابق انڈونشیا کے ورثے، روایتی فنون اور کھانوں کی نمائش زائرین کے لیے دلکش تجربہ کا حصول ممکن بناتی ہے۔
انڈونیشیا زون میں دستکاری کا سامان اور فن تعمیر سے متعلقہ سازوسامان بھی رکھا گیا ہے۔ تاکہ زائرین انڈونیشیا کی ثقافت کو براہ راست دیکھ سکیں۔
جنوبی کوریا کی نمائندگی کے ذریعے ریاض سیزن میں ورثے اور تہذیب کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔ تاکہ ثقافتی تنوع کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ افراد کے درمیان بات چیت کو فروغ دیا جائے۔
جنوبی کوریا زون میں زائرین فن تعمیر، پرفارمنس، کھانوں کے پکوان، دستکاری اور ثقافتی مصنوعات سے مستفید ہوں گے اور جنوبی کوریا کی ثقافت کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔
خیال رہے ثقافتوں کا یہ اظہار ریاض سیزن کے بلیوارڈ ورلڈ میں بطور خاص کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کی ثقافتی نمائندگی کے لیے 24 زونز شامل کیے گئے ہیں۔
بلیوارڈ ورلڈ میں کویتی زون کویت کی شناخت اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کے اظہار کا ذریعہ ہے۔ نیز جدید و تاریخی ڈیزائن کے ذریعے زائرین کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ کویت کی لوک داستان، روایتی کھانے کے سٹالز، دستکاری و دیگر مقامی مصنوعات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے کویت کی ثقافتی شناخت کی عکاسی ہوتی ہے۔
-
سعودی عرب : قومی ایئر لائن کے اختیار کردہ لائف سٹائل پر مبنی ملبوسات کے برانڈ کی لانچنگ
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے ایسے ملبوسات کی لانچنگ کا اہتمام کیا ہے جنہیں ...
مشرق وسطی -
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورۂ سعودی عرب: سرمایہ کاری اور مستقبل میں تعاون زیرِ بحث آئے گا
ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے
پاكستان -
سعودی عرب : رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر 22613 افراد کی گرفتاری
سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران 22613 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ...
مشرق وسطی