سعودی عرب : رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر 22613 افراد کی گرفتاری
سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران 22613 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے رپورٹ کیا ہے کہ ان حراست میں لیے گئے غیر ملکی شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے مملکت میں رہنے کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور غیر قانونی طور پر سعودی سرحدوں سے داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان 22000 سے زائد غیر ملکیوں میں 13652 وہ غیر ملکی شامل ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں رہنے کی خلاف ورزی کی ہے۔ جبکہ 4394 وہ ہیں جنہیں ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر سعودی سرحد عبور کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح 4567 وہ لوگ ہیں جنہیں سعودی لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
'ایس پی اے' کے مطابق 35 ایسے افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں جو سعودی سرحد سے دوسرے پڑوسی ملکوں میں غیر قانونی طور پر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جبکہ 23 افراد کو اس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے کہ انہوں نے انہیں غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹیشن کی سہولت دی تھی۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جو بھی کسی کو غیر قانونی طور پر سہولت کاری کرے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا یا کوئی غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا اسے جیل جانا پڑے گا جہاں اسے 15 سال تک جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے جبکہ 267000 ڈالر کے برابر جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ جبکہ ایسے افراد کی گاڑیوں اور جائیداد کو بھی بحق سرکار ضبط کیا جا سکتا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایسے کسی بھی فرد کے بارے میں کسی کو پتہ چلے تو وہ متعلقہ حکام کو ٹال فری نمبر 911 پر مکہ اور ریاض ریجن میں اطلاع دے جبکہ مملکت کے دوسرے علاقوں میں ایسے افراد کی اطلاع 999 اور 996 پر دی جائے۔
-
سعودی عرب : قومی ایئر لائن کے اختیار کردہ لائف سٹائل پر مبنی ملبوسات کے برانڈ کی لانچنگ
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے ایسے ملبوسات کی لانچنگ کا اہتمام کیا ہے جنہیں ...
مشرق وسطی -
سعودی کسٹمز نے 8.9 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو گرفتار
سعودی کسٹمز نے الربع الخالی بارڈر کراسنگ پر 8.9 کلو گرام میتھم فیٹامائن (شابو) کی ...
بين الاقوامى -
سعودی و امریکی نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات
سعودی عرب اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ نے جمعہ کے روز واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔ ...
بين الاقوامى