لیبیا ... 12 برس کی بندش کے بعد خلیج سرت کا ہوائی اڈا کھول دیا گیا

ہوائی اڈے کی تعمیر نو کے منصوبے پر 7 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لیبیا کے مشرقی حصے میں حکام نے 12 سال کے وقفے کے بعد "خلیج سرت" کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ مقامی ذرائع اور شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وسطی علاقے کے باشندوں کے لیے سفر کی مشکلات کم کرے گا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔

حکام کے مطابق، قومی ادارہ برائے ترقی و تعمیرِ نو نے ہوائی اڈے کی ازسرِ نو تعمیر اور بحالی کا کام سنبھالا تھا، جو 2024 میں شروع ہوا اور ہفتے کو ہوائی اڈے کے با ضابطہ افتتاح کے ساتھ مکمل ہوا۔

تقریباً 25 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے اس ہوائی اڈے کی گنجائش روزانہ ایک ہزار مسافروں کی ہے، جیسا کہ ادارے کے ایک ذریعے نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمود الفرجانی نے کہا کہ یہ منصوبہ "مکمل طور پر ابتدا سے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے ... کام کی نوعیت اور حجم بہت زیادہ ہونے کے باوجود اس کی تکمیل 11 ماہ میں کر لی گئی"۔

الفرجانی نے بتایا کہ منصوبے پر 7 کروڑ ڈالر لاگت آئی اور اسے مقامی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ مالٹا اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کے اشتراک سے مکمل کیا گیا۔ اس میں 3.6 کلومیٹر لمبائی کے دو رن ویز کی مرمت، نیا کنٹرول ٹاور، دو مسافر ہال، انتظامیہ و کسٹم دفاتر اور ایئرپورٹ پولیس سینٹر کی تعمیر شامل تھی۔

الفرجانی کے مطابق "سرت کا ہوائی اڈا مشرق، مغرب اور جنوب کے درمیان ایک مرکزی رابطہ ہے جو وسطی علاقے میں ترقی اور استحکام کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔"

انھوں نے بتایا کہ یہ ادارہ ایک وسیع تر منصوبے کے تحت تین بڑے ہوائی اڈوں ... خلیج سرت، الجفرہ اور سرت (سابق سارہ) کی ترقی کی نگرانی کر رہا ہے جو لیبیا میں سول ایوی ایشن کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

تجارتی پروازوں کے ابتدائی شیڈول کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم الفرجانی کے مطابق تین لیبیائی فضائی کمپنیوں "البراق" ، "سماء المتوسط" اور "وبرنيق" کے طیارے ہوائی اڈے پر پہنچ چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں