شامی صدر کی ریاض کے شاپنگ مال میں عوام کے درمیان گھومنے کی وڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایک وڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں شام کے صدر احمد الشرع کو سعودی دارالحکومت ریاض کے ایک شاپنگ مال میں چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بدھ کی شام ریاض میں منعقدہ "فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو" فورم کے موقع پر صدر احمد الشرع اپنے وفد کے ساتھ دار الحکومت کے ایک تجارتی مرکز میں گھومتے ہوئے نظر آئے۔ وڈیو میں کئی سعودی شہری بھی دکھائی دیے جو ان کے ساتھ تصویریں کھنچوا رہے ہیں اور ان کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔

اس سے قبل صدر احمد الشرع نے فورم کے ایک مکالماتی اجلاس میں کہا تھا کہ شام خطے کے استحکام کی بنیادی ستون ہے، اور ملک کا استحکام اقتصادی ترقی سے جڑا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اس خطے میں معیشت دانوں کے لیے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

@alarabiya فيديو للرئيس السوري أحمد الشرع يتجول في أحد مولات الرياض.. ومواطنون سعوديون يلتقطون الصور معه #العربية ♬ original sound - العربية

صدر الشرع نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا ترقیاتی ماڈل خطے میں ایک منفرد مثال ہے اور وہ کئی برسوں سے ولی عہد کے پیش کردہ وژن پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ وژن صرف سعودی عرب تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی کی راہ متعین کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کا نواں ایڈیشن 27 اکتوبر سے ریاض کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی کانفرنس سینٹر میں "ترقی کی کنجی" کے عنوان سے جاری ہے۔ کانفرنس کا اختتام جمعرات کو ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں